1. مرکزی
  2. زمرہ جات (کٹیگریز)
  3. فضائل و آداب

حدیث ”جو شخص دو لڑکیوں کو ان کے جوان ہونے تک پالے، تو قیامت کے دن میں اور وہ اس طرح سے آئیں گے“۔ یہ کہتے وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیوں کو ملا کر دکھایا۔

عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رضي الله عنه قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:
«مَنْ عَالَ جَارِيَتَيْنِ حَتَّى تَبْلُغَا جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَنَا وَهُوَ» وَضَمَّ أَصَابِعَهُ.

انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
”جو شخص دو لڑکیوں کو ان کے جوان ہونے تک پالے، تو قیامت کے دن میں اور وہ اس طرح سے آئیں گے“۔ یہ کہتے وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیوں کو ملا کر دکھایا۔

صحيح رواه مسلم صحيح مسلم - 2631

شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے بتایا کہ جسے دو بیٹیاں یا بہنیں دی گئيں اور اس نے ان کے اخراجات برداشت کیے، تربیت کی، اچھائی سکھائی اور برائی سے خبردار کیا، پھر دونوں بڑی اور بالغ ہو گئيں، تو وہ اور اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم قیامت کے دن کچھ اس طرح آئيں گے۔ یہ کہتے وقت آپ نے اپنی شہات کی انگلی اور درمیانی انگلی کو ملاکر دکھایا۔

حدیث کے بعض فوائد

  1. شادی یا بلوغت تک بیٹیوں کے اخراجات برداشت کرنا اور تعلیم و تربیت کا انتظام کرنا بڑے اجر وثواب کا کام ہے۔ یہی حال بہنوں کا بھی ہے۔
  2. لڑکیوں کی پرورش کا ثواب لڑکوں کی پرورش سے زیادہ ہے۔ کیوں کہ یہاں لڑکیوں کے بارے میں جس طرح کی بات کہی گئی ہے، اس طرح کی بات لڑکوں کے بارے میں نہیں کہی گئی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں کی پرورش میں خرچ بھی زیادہ ہوتا ہے اور ان کا خیال بھی زیادہ رکھنا پڑتا ہے۔ کیوں کہ پردے کے اہتمام کی وجہ سے وہ اپنے کام خود سے نہیں کر سکتیں اور لڑکوں کی طرح زندگی کی دوڑ بھاگ میں بھی شامل نہيں ہو سکتیں۔ ساتھ ہی یہ کہ ان سے والد کو یہ امید نہيں ہوتی کہ بیٹوں کی طرح ان سے دشمن کے مقابلے کے وقت قوت حاصل ہوگی، اس کا نام زندہ رہے گا اور اس کا نسب جاری رہے گا۔ لہذا ان کی پرورش و پرداخت کے لیے صبر، اخلاص اور حسنِ نیت کی ضرورت ہوتی ہے۔ لہذا اس میں اجر وثواب بھی زیادہ ہے اور ایسے شخص کو قیامت کے دن اللہ کی معیت نصیب ہوگی۔
  3. عورت کے بالغ ہونے کی علامتيں: پندرہ سال پورے ہو جانا، حیض آ جانا خواہ پندرہ سال سے پہلے ہی کیوں نہ ہو، ناف کے نیچے کے بال اگ آنا یا احتلام ہونا یعنی نیند کی حالت میں منی نکل جانا۔
  4. قرطبی کہتے ہیں: دونوں کے بالغ ہونے سے مراد ایسے حال تک پہنچنے کے ہيں کہ دونوں مستقل بالذات ہو سکیں۔ اور عورتیں مستقل بالذات اس وقت ہوتی ہيں، جب ان کی شادی ہو جائے۔ اس لیے بالغ ہونے سے مراد حیض آجانا اور مکلف ہو جانا نہيں ہے۔ کیوں کہ ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ بالغ ہونے سے پہلے ہی شادی ہو جائے اور کفالت کی ذمے داری شوہر کے سر پر چلی جائے۔ اس کے برخلاف ایسا بھی ہوتا ہے کہ حیض آ گیا، لیکن وہ اپنے مصالح کے بارے میں خود سے سوچنے اور فیصلے لینے کی اہل نہیں ہو سکی۔ ایسے میں اگر اسے تنہا چھوڑ دیا جائے تو ضائع ہو جائے گی اور اس کے حالات بگڑ جائيں گے۔ لہذا ایسی حالت میں اسے تحفظ اور دیکھ بھال کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے، تاکہ لوگوں کے اندر اس سے شادی کرنے کی رغبت پیدا ہو۔ انھیں باتوں کے مدنظر علما نے کہا ہے کہ بچی کے والد کے سر سے نان ونفقہ کی ذمے داری اس کے بالغ ہو جانے سے نہیں اترتی، بلکہ اس کی زندگی میں شوہر کے قدم رکھنے کے بعد اترتی ہے۔

تراجم کا مشاہدہ

51 زبان
EN English الإنجليزية
ES Español الإسبانية
ID Indonesia الإندونيسية
UG ئۇيغۇرچە الأيغورية
BN বাংলা البنغالية
TR Türkçe التركية
RU Русский الروسية
BS Bosanski البوسنية
SI සිංහල السنهالية
HI हिन्दी الهندية
ZH 中文 الصينية
FA فارسی الفارسية
VI Tiếng Việt الفيتنامية
TL Tagalog تجالوج
KU Kurdî الكردية
HA Hausa الهوسا
PT Português البرتغالية
ML മലയാളം المليالم
TE తెలుగు التلغو
SW Kiswahili السواحيلية
TA தமிழ் التاميلية
MY မြန်မာ البورمية
TH ไทย التايلندية
DE Deutsch الألمانية
PS پښتو بشتو
AS অসমীয়া الأسامية
SQ Shqip الألبانية
SV Svenska السويدية
AM አማርኛ الأمهرية
NL Nederlands الهولندية
GU ગુજરાતી الغوجاراتية
NE नेपाली النيبالية
YO Yorùbá اليوروبا
LT Lietuvių الليتوانية
PRS دری الدرية
SR Српски الصربية
TG тоҷикӣ الطاجيكية
RW Kinyarwanda الكينياروندا
RO Română الرومانية
HU Magyar المجرية
MOS Moore الموري
MG Malagasy المالاجاشية
OM Oromoo الأورومو
KN ಕನ್ನಡ الكانادا
WO Wolof الولوف
UK Українська الأوكرانية
KA ქართული الجورجية
MK Македонски المقدونية
KM ភាសាខ្មែរ الخميرية
PA ਪੰਜਾਬੀ البنجابية
MR मराठी الماراثية